ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

جب 2016ء میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرر دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹائم میگزین نے سال 2024ء کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا،ٹائم میگزین کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016ء میں بھی پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

ٹائم میگزین کی جانب سے پرسن آف دی ایئر 2024ء کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس، برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام، سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور پوڈ کاسٹر جو روگن بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2013ء میں میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی بااثر افراد کی فہرست کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔2015ء میں ٹائم میگیزن کی جانب سے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شکایت کی۔

تاہم جب 2016ء میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرر دیا، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ بہت اہم میگزین ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر رواں سال 3 مرتبہ ٹائم میگزین کے کور پر شائع ہوچکی ہے، ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 ءکا پرسن آف دی ائیر قرار دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں