اسرائیل کی شام میں جارحیت جاری، دارالحکومت دمشق میں نجی ہوٹل پر حملہ

اسرائیلی حملے کے وقت ہوٹل میں صحافیوں سمیت اہم شخصیات موجود تھیں

دمشق: (جاگیرنیوز) اسرائیل کی شام میں جارحیت جاری ہے، دارالحکومت دمشق میں نجی ہوٹل پر حملہ کیا۔
اسرائیلی حملے کے وقت ہوٹل میں صحافیوں سمیت اہم شخصیات موجود تھیں، عرب لیگ نے شامی علاقے میں اسرائیلی بفرزون کی شدید مذمت کی، شام میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرار داد پاس کرلی، عرب لیگ نے سلامتی کونسل سے اسرائیلی اقدامات پر ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر سٹامر کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے شام میں امن کی خاطر ہر ممکن مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ شام میں لاکھوں شہری بے گھر ہوئے اور جان سے گئے، دونوں ممالک نے عالمی برادری سے شام کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں