بشارالاسد کی شام سے فرار کی نئی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

معزول صدر نے ملک سے فرار کا منصوبہ سینئر اہلکاروں اور اپنے رشتے داروں سے بھی پوشیدہ رکھا

دمشق: (جاگیر نیوز) بشارالاسد کے شام سے فرار کی کہانی، نئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
معزول صدر دفتر سے گھر جانے کا کہہ کر ایئرپورٹ چلے گئے، فرار میں اہم کردار روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ادا کیا، بشارالاسد شام سے فرار سے قبل فوجی کمانڈرز کو روس کی مدد پہنچنے کا یقین دلاتے رہے۔بشارالاسد نے میڈیا ایڈوائزر کو تقریر لکھوانے کیلئے صدارتی محل بلوایا اور خود غائب ہو گئے، معزول صدر نے ملک سے فرار کا منصوبہ سینئر اہلکاروں اور اپنے رشتے داروں سے بھی پوشیدہ رکھا، اپنے بھائی ماہر الاسد کو بھی فرار کے منصوبے سے آگاہ نہ کیا۔بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے پرواز بھر کر لاذقیہ شہر میں روسی فضائی اڈے پہنچا جہاں سے وہ روس گئے، بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد اور ان کے 3 بچے پہلے ہی ماسکو میں موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں