نوجوان قیمتی اثاثہ ،کسی صورت انھیں انتشاریوں اور فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،رانا ثناء اللہ خان

سپورٹس فیڈریشنز ریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بنیں ہوئیں ہیں ،ان کے معاملات اور امور کو درست کرنا اولین ترجیح ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،کسی صورت انھیں انتشاریوں اور فسادیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے ، 2 ارب 60 کروڑ کی لاگت سے عالمی معیار کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کر دی گئی ہے جہاں پر پہلی بائیو مکینک لیب کے علاوہ تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی ۔سپورٹس فیڈریشنز ریٹائرڈ لوگوں کی پارکنگ پلیس بنیں ہوئیں ہیں ،ان کے معاملات اور امور کو درست کرنا اولین ترجیح ہے ۔وہ جمعہ کی شام پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی ،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ ، کھیلوں کی فیڈریشنز کے نمائندوں کے علاوہ چاروں صوبوں سے گیمز میں حصہ لینے کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت، جوش جذبہ ہے جو کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھول سکتا ہے ۔پچھلے کچھ سالوں سے کھیلوں پر توجہ نہیں دی جاسکی ، آج کا یہ پروگرام سات سال بعد ہورہا ہے حالانکہ ہر دو سال پر بین الصوبائی گیمز کا انعقاد لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو آگ لگانے اور خونی کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ، کھیلوں کے میدانوں کی بجائے نوجوانوں کو ریاست کے لڑنے کا سبق دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق 2 ارب 60 کروڑ روپے لاگت سے ہائی پرفارمنس اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔گیمز میں حصہ لینے کے بعد گولڈ ،طلائی یا سلور میڈل لیں گے انھیں اس اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا ، انھیں عالمی معیار کی سہولیات ، تربیت فراہم کی جائے گی جو ایک چھت کے نیچے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ادارہ جاتی کھیل جسے ماضی میں ختم کیا گیا وہ دوبارہ شروع کیا جائے ،تمام وفاقی اور خودمختار سرکاری اداروں کوپابند بنایا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے لئے ملازمتیں ،بھرتی کے لئے کھیلوں کا کوٹہ اور کھیلوں کے لئے سکالرشپ کی سہولت فراہم کریں گے ۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محنتی اور کام کرنے والے افسر ہیں انہوں نے سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لانگ ایتھلیٹ پروگرام تربیت دیا ہے کے لئے بہترین ایتھلیٹس کا چنائوکیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات درست نہیں تھے ،اسی لئے ایپلٹ کورٹس ،الیکشن کے لئے رولز اور قوائد بنائے گئے ہیں بعض لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ان کے معاملات میں دخل یا ان کی آزادی میں حرج ہے ،ایساکچھ نہیں ہے ،ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو ساتھ لیکر آئے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز میں الیکشن مزید شفاف ہوں ،فیڈریشن کو پارکنگ پلیس سے باہر نکالنا چاہتے ہیں ، کھیل کے فروغ کے لئے کام کرنے والے آگے آئیں ،راستے کھولیں۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مقام قابل رشک نہیں ہے ،25 کروڑ عوام کے مطابق اولمپیکس ، ورلڈ گیمز،سیف گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں حصہ ہونا چاہیےاس لئےضروری ہے کہ فیڈریشنز کو فعال کیا جائے ۔فیڈریشنز معاملات کو بہتر کریں حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ،یاسر پیرزاردہ نے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز 19 دسمبر تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری رہیں گی۔ یہ گیمز قومی یکجہتی، امن، اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہیں، جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے آنے والے سینکڑوں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ایس بی نے بتایا کہ اس ایونٹ میں 15 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں ایتھلیٹکس، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، تیراکی اور کبڈی جیسے دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے علاقوں کا نام روشن کریں گے۔ یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے شاندار ورثے کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ یہ گیمز مستقبل کے چیمپئنز کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے۔

بین الصوبائی گیمز کا اسلام آباد سپورٹس بورد میں آغاز ،وزیر اعظم مشیر رانا ثنا اللہ نے گیمز کا افتتاح کیا

بین الصوبائی گیمز کا اسلام آباد سپورٹس کمپلیس میں باقاعدہ آغاز ہوگیا،وزیر اعظم کےمشیر رانا ثنا اللہ خان نے گیمز کا افتتاح کیا –
اولمپین ارشد ندیم ۔حیدر علی ایصام الحق قریشی نے ٹارچ روشن کی اولمپین شبانہ اختر کشمالہ ۔اور منظور الحسن بھی ڑاچ بیریر میں شامل
ٹینس سٹار ایصام الحق سنوکر کے عالمی چیمپین محمد آصف نے بھی ثاڑچ روشن ریلی میں شرکت کیبین الصوبائی گیمز 19 دسمبر تک جاری رہیں گی بین الصوبائی گیمز کا بجٹ 30کروڑ رکھا گیا ہے، دو کروڑ انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جائیگی، بین الصوبائی گیمز میں 15کھیلوں کے مقابلے ہونگے، کھیلوں میں 22سال سے کم عمر کھلاڑی شرکت کے اہل ہونگے.اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقدکی گئی.پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سےہوا جبکہ تقریب کااختتام آتش بازی کے مظاہرہ پیشک کیا گیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں