پناہ اور میری پہچان پاکستان کی عائشہ لاثانی سکول کے اشتراک سے انسانی حقوق کے عالمی دن پر آگاہی ریلی

تقریب کا مقصد انسانی حقوق کی اہمیت اور ہر فرد کی صحت اور بہبود کے تحفظ کی فوری ضرورت بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا تھا
اسلام آباد:(غفران چشتی) یکجہتی اور وکالت کے ایک طاقتور مظاہرہ میں، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PANAH) اور میری پہچان پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی یاد میں ایک آگاہی ریلی نکالی۔
جس میں پناہ کی نمائندگی ثناءاللہ گھمن ڈاکٹر قیوم اعوان سابقہ کمشنر عبدالحفیظ اور میری پہچان پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر نوید اقبال اور میڈم شاہدہ نوید اور عائشہ لاسانی کی نمائندگی میڈم نور اورمبشر نے کی. اس تقریب کا مقصد انسانی حقوق کی اہمیت اور ہر فرد کی صحت اور بہبود کے تحفظ کی فوری ضرورت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا تھا، خاص طور پر پسماندہ طبقات میں۔عائشہ لاثانی سکول کیمپس کے آر ایل روڈ سے شروع ہونے والی ریلی میں رضاکاروں، ڈاکٹروں، میڈیا پرسن، کارکنان اور کمیونٹی لیڈروں سمیت بڑی تعداد میں شرکاء جمع ہوئے۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی حقوق کے اہم مسائل جیسے کہ صحت کا حق، تعلیم کا حق، آزادی اظہار رائے اور امتیازی سلوک اور تشدد سے پاک زندگی گزارنے کا حق شامل تھے۔ جبکہ پناہ دل کی صحت کے لیے وقف ایک سرکردہ تنظیم نے جسمانی اور ذہنی تندرستی اور انسانی حقوق کے درمیان اہم ربط پر زور دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنائے، خاص طور پر دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے۔ میری پہچان پاکستان نے سماجی بہبود پر اپنی توجہ کے ساتھ، سماجی انصاف اور معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کے حقوق کی وکالت کے لیے پناہ کے ساتھ ہاتھ ملایا۔