چین کی این ڈی آر سی کا 2025ء میں زیادہ فعال اور موثر میکرو پالیسیوں کے عزم کا اظہار

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے 2025ء میں زیادہ فعال اور موثر میکرو پالیسیوں کے عزم کا اظہار کیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ وہ 2025ء میں زیادہ فعال اور موثر میکرو پالیسیوں کو نافذ کرے گا تاکہ معیشت کو بہتر ڈھانچے اور مضبوط رفتار کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
این ڈی آر سی کے سربراہ ژینگ شان جے نے قومی کارکردگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو مضبوط بنانے اور میکرو اکنامک پالیسی کے رجحانات کے تسلسل کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔ژینگ شان جے کے مطابق تمام محاذوں پر ملکی طلب کو بڑھانے، ایک متحد قومی منڈی تیار کرنے، کلیدی صنعتوں کو بہتربنانے کے عمل کو فروغ دینے، لوگوں کی مرکزیت پر مبنی نئے شہر آباد کرنے، کاربن کے اخراج میں کمی اور مکمل خاتمے تک پہنچنے کے اہداف کے لئے فعال اور دانشمندانہ طور پر کام کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ژینگ نے کہا کہ این ڈی آر سی 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2021-2025ء) میں اہداف اور کاموں کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کو بھی آگے بڑھائے گا اور 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030ء) کی تشکیل کو موثر طریقے سے انجام دے گا۔ژینگ شان جے نے اس موسم سرما میں کچھ اہم کاموں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں زرعی پیداوار، کوئلے، بجلی، تیل اور قدرتی گیس کی فراہمی اور سفری آمدورفت کاانتظام شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں