چین کے اشیا تبادلہ پروگرام سے 10 کھرب یوآن سے زائد مالیت کی گھریلو مصنوعات فروخت
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں پیناسونک کا عملہ لوگوں کو مصنوعات سے متعلق آگاہ کررہا ہے ۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی کی پالیسی معاونت یافتہ اشیائے صرف تبادلہ پروگرام سے اشیائے صرف کی فروخت سے ہونے والی آمدنی 10 کھرب یوآن (تقریباً 139.1 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے مطابق جمعے تک اشیا تبادلہ پروگرام کے ذریعے 2024ء کے دوران 52 لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق گھریلو مصنوعات کی فروخت 4 کروڑ 90 لاکھ یونٹس سے زائد رہی جبکہ 9 لاکھ الیکٹرک سائیکلیں فروخت ہوئیں۔مارچ میں ریاستی کونسل نے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور اشیاء کے تبادلے سے متعلق ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ اس قسم کا آخری تجدیدی پروگرام تقریباً 15 برس قبل جاری کیا گیا تھا۔چین میں 2023ء کے اختتام پر لوگوں کے پاس 33 کروڑ 60 لاکھ گاڑیاں اور ریفریجریٹرز، واشنگ مشینیں اور ایئر کنڈیشنر سمیت 3 ارب سے زائد بڑی گھریلو مصنوعات تھیں۔