چین کے دریائے یانگسی طاس میں گاڑیوں کا سب سے بڑا ’’رو- رو‘‘ ٹرمینل فعال

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں دریائے یانگسی کے طاس میں گاڑیوں کا سب سے بڑا “رو-رو” (رول آن / رول آف) ٹرمینل فعال ہوگیا ہے جو چینی مقامی کار برانڈز کو نئے برآمدی راستے فراہم کرتا ہے۔ہائی تھونگ (تائی کانگ) ٹرمینل کو جمعرات کو کھولا گیا تھا۔ اس ٹرمینل سے پہلے ہی ایس اے آئی سی موٹر، چیری اور بی وائی ڈی سمیت 12 چینی کارسازوں کی گاڑیوں سے لدے 3 “رو-رو” جہاز روانہ ہوچکے ہیں۔گاڑیوں کو میکسیکو، پیرو، گوئٹے مالا اور جمہوریہ کوریا سمیت دیگر مقامات کو برآمد کیا جانا ہے۔8 لاکھ 60ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا یہ ٹرمینل سالانہ13 لاکھ گاڑیوں اور بیک وقت 32ہزار گاڑیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس میں 5 آٹوموبائل سروس سنٹرز بھی ہیں جو گودام ، ٹیسٹنگ ، دیکھ بھال اور چارجنگ جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔ہائی تھونگ (تائی کانگ) آٹوموبائل ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ کے وائس چیئرمین دائی چھن ہاؤ کے مطابق ٹرمینل دریائے یانگسی ڈیلٹا کے اندر اور دریائے یانگسی کے طاس میں گاڑیوں کی نقل و حمل میں اضافہ کرے گا ، آٹوموبائل کی پیداوار ، نقل و حمل اور فروخت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا اور لاجسٹک اخراجات کو کم کرے گا۔جیانگسو کی سب سے بڑی آٹوموبائل برآمدی بندرگاہ کے طور پر تائی کانگ بندرگاہ سے 2024ء کے پہلے 11 مہینوں میں 4لاکھ 37ہزار3سو گاڑیاں برآمد کی گئیں، جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 19.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ برآمدات دنیا بھر میں 116 ممالک اور خطوں تک پہنچ چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں