شامی فوجیوں کو تربیت دینے کیلئے تیار ہیں، ترک وزیر دفاع

ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے اور انہیں ایک موقع دینا چاہیے،ترک وزیر دفاع

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر نئی شامی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو ترکیہ شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا کہ وہ تمام حکومتی اداروں، اقوام متحدہ، اور دیگر عالمی تنظیموں کا احترام کرے گی۔ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے اور انہیں ایک موقع دینا چاہیے۔ترک وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا ترکیہ نئی شامی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون پر غور کر رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترکی پہلے ہی کئی ممالک کے ساتھ عسکری تعاون اور تربیت کے معاہدے کر چکا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دونوں ترک انٹیلیجنس سربراہ نے دمشق کی تاریخی اموی مسجد کا دورہ تھا اور ترکیہ نے گزشتہ روز 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ بھی دوبارہ فعال کردیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں