قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ڈائریکٹر مقابلہ جات، کرنل ڈاکٹر غلام شبیر انجم کی زیر نگرانی ہوئے رہے ہیں
اسلام آباد (جاگیرنیوز ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ڈائریکٹر مقابلہ جات، کرنل ڈاکٹر غلام شبیر انجم کی زیر نگرانی ہوئے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیر زادہ نے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام کے ہمراہ جناح سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود کھلاڑیوں سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے بارے درفیات کیا۔