کھجور اور دودھ کا کومبو، سردیوں میں ایک صحت بخش اور لذیذ غذا

کھجور ایک ایسی غذا ہے جو اپنے غیر معمولی صحت کے فوائد کے لیے قابل ذکر ہے

کھجور ایک ایسی غذا ہے جو اپنے غیر معمولی صحت کے فوائد کے لیے قابل ذکر ہے۔ کھجور وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھجور کو ملانا سردیوں میں آپ کے جسم کو کئی گنا زیادہ صحت مند، مضبوط اور توانا رکھنے کا موثر طریقہ بن جاتا ہے۔کھجور سے حاصل ہونے والی توانائی اس وقت اور زیادہ حاصل ہوتی ہے جب اسے دودھ کے ساتھ ملایا جائے جس میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی موجود ہوتی ہے۔ یہ کومبو آپ کو ایسی انرجی فراہم کرتا ہے۔کھجور میں فائبر اور قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو توانائی میں شدت بڑھاتی ہے۔ جب آپ دودھ کو کھجور کے ساتھ ملاکر پیتے یا کھاتے ہیں تو یہ مرکب ہاضمے کو سست کرتا ہے جو چکنائی اور پروٹین کے جذب کے لیے فائدہ مند ہے۔مزید برآں کھجور اور دودھ کا کومبو دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے اور خون کی صحت مند گردش کو بھی فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں