بشارالاسد کا شام سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں لیا، عوام کی مرضی سے ریاست کی حفاظت اور دفاع پر اٹل یقین رکھا۔

دمشق: (جاگیرنیوز) شام کے سابق صدر بشارالاسد کا شام سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
سابق شامی صدر بشارالاسد نے مبینہ بیان میں شام سے منصوبہ بند روانگی کی تردید کر دی۔شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ اپوزیشن فورسز کے دمشق پر قبضہ سے قبل دمشق میں ہی تھا، قبضہ کے بعد روسی اتحادیوں کے ساتھ لطاکیہ سے ہوتے ہوئے ماسکو روانہ ہوا۔
بشارالاسد نے کہا کہ شام دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے، میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں لیا، عوام کی مرضی سے ریاست کی حفاظت اور دفاع پر اٹل یقین رکھا۔شام کے سابق صدر بشارالاسد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شام ایک بار پھر آزاد اور خود مختار ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں