بیجنگ میں منگ شہنشاہوں کے مزید 2 مقبرے عوام کے لئے کھول دئیے گئے

بیجنگ کے شمال میں واقع منگ دور کے 13 مقبروں(شی سان لِنگ) میں سے ڈنگ لنگ مقبرے کا داخلی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں 2 شہنشاہوں کے مقبرے حال ہی میں عوام کے لئے کھولے گئے ہیں۔اس سے چھانگ پھنگ ضلع میں منگ دور (1368ء-1644ء)کے 13 میں سے 6 مقبرے اب عوام کے لئے قابل رسائی ہوگئے ہیں۔
مزاروں کی انتظامی تنظیم کے مطابق یہ 2 مقبرے شہنشاہ جیا جِنگ اور ان کے ساتھیوں اور شہنشاہ چھونگ زین اور ان کے ساتھیوں کے ہیں۔چھانگ پھنگ میں مِنگ مقبروں کے انتظامی مرکز کے نائب ڈائریکٹر یوآن جیانگ یو کے مطابق جیا جِنگ کے مقبرے میں قلعہ نما منگ لو ٹاور شاندار مواد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے کنارے، تابوت اور محراب لکڑی سے مشابہت رکھتے ہیں تاہم یہ دراصل پتھر سے بنے ہیں۔یو آن نے کہا کہ منگ دور کے آخری شہنشاہ چھونگ زین کا مقبرہ منگ دور کے مقبروں میں سب سے چھوٹا ہے۔یہ اس کی لونڈیوں کے مقبرے کی جگہ پر بنایا گیا تھا جس میں عظیم تاریخی معلومات موجود ہیں۔انتظامی مرکز کے مطابق تمام 13 شہنشاہوں کے مقبرے 2030ء تک مکمل قابل رسائی ہونے کی توقع ہے۔اس وقت جیا جِنگ کے مقبرے میں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو اندراج کرکے جایا جا سکتا ہے جبکہ چھونگ زین کے مقبرے میں منگل،جمعرات اور ہفتے کو جایا جا سکتا ہے۔