ماسکو میں بم دھماکہ، روسی لیفٹیننٹ جنرل اور معاون ہلاک

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق روس کی نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل ڈیفنس فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف ماسکو میں ایک رہائشی عمارت کے قریب دھماکہ خیز مواد میں مارے گئے۔

ماسکو(شِنہوا) ماسکو کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکہ کے باعث ایک روسی لیفٹیننٹ جنرل اور ان کا معاون ہلاک ہو گئے ہیں۔روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ منگل کی صبح دھماکہ میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف روسی مسلح افواج کے ریڈیولوجیکل، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاعی دستوں کے سربراہ تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز ڈیوائس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 200 گرام ٹی این ٹی استعمال کیا گیا تھا۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک اسکوٹر میں نصب تھا۔ جنرل کی ہلاکت پر فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں