چینی صدر کا سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس سے اہم خطاب

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں سالانہ سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس 11 دسمبر سے 12 دسمبر تک بیجنگ میں ہوئی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شریک ہو کر اہم خطاب کیا۔
لی چھیانگ،ژاؤ لے جی،وانگ ہن یِنگ، کائی چھی،ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارکان نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔شی نے اپنے خطاب میں 2024ء میں اہم معاشی امور کا خلاصہ پیش کیا،موجودہ معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور 2025ء میں معاشی امور کا انتظام پیش کیا۔ لی چھیانگ نےاپنی تقریر میں شی کے خطاب کے رہنما اصولوں کے نفاذ کی ضروریات اور اگلے سال معاشی امور احسن انداز میں انجام دینے کی ضروریات پیش کیں۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ سال 14ویں 5 سالہ منصوبے(2021-2025ء) میں پیش کئے گئے اہداف اور امورکے حصول کے لئے نہایت اہم ہے۔بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اندرونی مشکلات کے تناظر میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے شی جن پھنگ کی رہنمائی میں تحمل سے مقابلہ کرنے اور جامع اقدامات کے نفاذ کے لئے پوری پارٹی اور تمام لسانی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی افراد کو متحد کیا اور ان کی رہنمائی کی۔اس کے نتیجے میں معیشت نے مجموعی استحکام برقرار رکھا اور بتدریج ترقی کی۔اعلیٰ معیار کی حامل ترقی کو ٹھوس انداز میں فروغ ملا اور معاشی و سماجی ترقی کے اہم اہداف اور امور کامیابی سے مکمل ہونے کی توقع ہے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے ارکان،سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز،قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے رہنماؤں،سٹیٹ کونسلرز اور سپریم پیپلز کورٹ کے صدر اجلاس میں شریک ہوئے۔اعلیٰ عوامی استغاثہ،چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رہنما،مرکزی فوجی کمیشن کے ارکان اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔صوبوں،خود مختار علاقوں،مرکزی حکومت کی براہ راست زیر سرپرستی والے شہروں،آزاد بجٹ کے حامل شہروں اور سنکیانگ پیداوار اور تعمیراتی کور کے سرکردہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں