چین کی پوٹالہ پیلس کے تحفظ پر بڑی سرمایہ کاری

چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کے لہاسا میں واقع پوٹالہ پیلس چوک کا لوگ دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لہاسا (شِنہوا) چین کی حکومت نے گزشتہ 30 برسوں کے دوران چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں واقع عالمی ورثہ مقام پوٹالہ پیلس کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف منصوبوں پر تقریباً80کروڑ یوآن (تقریباً 11 کروڑ 13 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔اس پیلس کے انتظامی دفتر کے مطابق یہ فنڈز مرکزی عمارت کی مرمت، سونے کی چھت کی بحالی، ڈھانچہ جاتی نگرانی، قدیم کتابوں اور دستاویزات کے تحفظ اور استعمال کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹکٹنگ سسٹم کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔اس سال پوٹالہ پیلس کی یونیسکو کی جانب سےعالمی ورثہ مقام کے طور پر تسلیم کئے جانے کی 30 ویں سالگرہ ہے۔یہ قدیم عمارت علاقائی دارالحکومت لہاسا میں واقع ہے جسے تبت کے بادشاہ سانگٹسن گامپو نے 7ویں صدی میں تعمیر کیا تھا اور 17 ویں صدی میں اس کی توسیع کی گئی۔ یہ پیلس انمول مذہبی کتابوں، تاریخی دستاویزات اور قیمتی نوادرات جیسے مجسموں، پینٹنگز اور دیواروں کے آرٹ ورک کے مجموعہ کا حامل ہے اور شی زانگ کےسب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔انتظامی دفتر کے نائب ڈائریکٹر کنگا تاشی نے کہا ہے کہ 2014سے اب تک اس پیلس نے اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 1 کروڑ 44لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں