کونمنگ میں ترقیاتی تعاون پر تیسرے چین ۔ بحر ہند فورم کا انعقاد

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں سمندری معیشت کے ترقیاتی تعاون بارے تیسرے چین-بحرہند خطے کے فورم کی افتتاحی تقریب سے ایک شخصیت خطاب کر رہی ہے۔(شِنہوا)

کونمنگ (شِنہوا) سمندری معیشت کے ترقیاتی تعاون بارے تیسرا چین-بحرہند خطے کا فورم چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کو نمنگ میں منعقد ہوا ہے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین وانگ یونگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ سمندری برادری کے قیام کے انیشی ایٹو سے مشترکہ عالمی اہداف اور چین۔ بحر ہند خطے کے ممالک اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بلیو وژن عملی اقدامات میں تبدیل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ عملی تعاون گہرا کرنے ، پائیدار سمندری ترقی کے شعبے میں اتفاق رائے مستحکم کرنے، سمندری مکالمے اور مشاورتی عمل کو مضبوط بنانے اور سمندری ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔اس کے علاوہ چین سمندری معیشت کے ترقیاتی تعاون کے فروغ ، لوگوں اور سمندروں کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو عملی شکل دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ مشترکہ تعاون کے فروغ کی کو ششیں جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔فورم میں 50 سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے 300 سے زائد مہمان شریک ہوئے۔ فورم کا موضوع ’’ نیلگوں بحر ہند کا مستقبل ۔عالمی جنوب کا ترقیاتی عمل ‘‘ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں