سیاسی استحکام، ملکی ترقی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

پارلیمانی پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
پارلیمانی پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، پارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے، ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔اعلامیہ کے مطابق سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں