وین واتو زلزلے میں 2 چینی باشندے جاں بحق ہوئے،سفارتخانہ
وین واتو کے پورٹ ولا میں زلزلے کے بعد لوگ ایک سڑک پر جمع ہیں-(شِنہوا)
سووا(شِنہوا)وین واتو میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور گو ژی ہوا نے کہا ہے کہ وین واتو میں زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے 2 چینی باشندوں کی شناخت ہوئی ہے جن کا تعلق صوبہ فوجیان ہے۔
شِنہوا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ان کی شناخت اور ناموں کی تصدیق کی جارہی ہے۔ناظم الامور گو ژی ہوا نے بتایا کہ منگل کے روز وین واتو میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد عمارت منہدم ہونے سے 3 چینی باشندے مبینہ طور پر دب گئے تھے۔ وین واتو میں سفارتخانے اور چینی کمپنیوں کا عملہ رات گئے تک پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے پہنچا، جس میں سے 2 کو بچا لیا گیا اور ایک ہلاک ہوگیا۔اسی دن دارالحکومت پورٹ ولا کے وسط میں ایک دکان کی عمارت بھی منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دب گئے۔ سفارتخانے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہاں بھی ایک چینی ہلاک ہوا ہے۔ناظم الامور گو ژی ہوا نے بتایا کہ سفارتخانہ وین واتو پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ دونوں جاں بحق افراد کی شناخت اور ناموں کی تصدیق کی جا سکے۔