کینیڈین وزیراعظم پر کرسی چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا،2 وزرا کا کابینہ چھوڑنے کا اعلان

اپوزیشن ارکان نے جسٹن ٹروڈو سے مستعفی ہونے اور نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

اوٹاوا: (جاگیرنیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر کرسی چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا، جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں شامل 2 وزرا کا کابینہ چھوڑنے کا اعلان سامنے آ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ طویل عرصے سے وزیر خزانہ کرسٹیا فریلینڈ نے استعفیٰ دے دیا، کرسٹیا امریکا کے کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے اعلان کے بعد ٹروڈو کے اقدامات سے ناخوش ہیں۔وزیر برائے ہاؤسنگ شون فریزر نے بھی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، کینیڈا میں مہنگائی میں اضافے سمیت دیگر کئی ایشوز کے سبب ٹروڈو کی مقبولیت کم ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت لبرل پارٹی کا جسٹن ٹروڈو سے اقتدار سے الگ ہونے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔اپوزیشن ارکان نے جسٹن ٹروڈو سے مستعفی ہونے اور نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں