ہائی نان چینی جدیدیت کا اپنا باب خود رقم کرے، چینی صدر

چینی صدرشی جی پھنگ چین کےجنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں منعقدہ تقریب میں سی پی سی ہائی نان کی صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ سن رہے ہیں-(شِنہوا)

سانیا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہائی نان پر زور دیا کہ وہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کو ایک اہم راہداری بنائے جو نئے دور میں چین کی وسعت کا باعث بنے اور چینی جدیدیت کا اپنا باب رقم کرنے کی کوشش کرے۔
سی پی سی ہائی نان کی صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ ہائی نان کو اصلاحات اور کھلے پن کے جامع استحکام کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے قومی آزمائشی علاقے، سیاحت کی عالمی منزل اور بڑی قومی حکمت عملیوں کے لئے خدمات کے مرکز کے طور پر اپنے تزویراتی محل وقوع پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ ایک جدید صنعتی نظام تیار کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے جو ہائی نان کی مخصوص خصوصیات اور طاقتوں سے استفادہ کرے اور سیاحت، جدید خدمات، ہائی ٹیک اور سہ جہتی اعلیٰ کارکردگی کی حامل زراعت جیسی معروف صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی جائیں۔اہم شعبوں میں اصلاحات کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے ہائی نان پر زور دیا کہ وہ آزاد تجارتی بندرگاہ کی پالیسیوں کے جامع نفاذ پر توجہ مرکوز کریں، ادارہ جاتی کھلے پن کو بھرپور طریقے سے فروغ دیں اور پہلے درجے کے کاروباری ماحول کو فروغ دیں جو مارکیٹ اور قانون سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیار کےمطابق ہو۔شی جن پھنگ نے عوام میں ثقافتی خواندگی کو مسلسل فروغ دینے اور سماجی آداب اور تہذیب کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاریخی، انقلابی، سمندری اور لوک ثقافتی وسائل کے موثر تحفظ، استعمال اور منتقلی پر بھی زور دیا۔سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں