چینی صدر کی مکاؤ میں زندگی کے تمام شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے جنوبی مکاؤ کے ہوائی اڈے پر مختصر خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کی سہ پہر مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔
شی نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ متحد رہیں گے اور مکاؤ کی زیادہ سے زیادہ کامیابیوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔شی نے مکاؤ میں مرکزی حکومت کے اداروں اور مین لینڈ کے مالی تعاون سے قائم بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں کائی چھی اور دیگر سینئرحکام بھی موجود تھے۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہو ہاؤ واہ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو ہو ایٹ سینگ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے نئے چیف ایگزیکٹو سیم ہو فائی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے سابق چیف ایگزیکٹو چوئی سائی آن بھی ملاقاتوں میں شریک تھے۔شی جمعہ کو مکاؤ کی مادروطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں