چین اور ملائیشیا کے درمیان میگا ریل منصوبے کی مرمت کا معاہدہ طے پا گیا

ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک (درمیان میں) اور ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوجنگ (بائیں سے تیسرے) چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی) اور ملائیشیا ریل لنک (ایم آر ایل) کے درمیان مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

پتراجایا،ملائیشیا(شِنہوا)ملائیشیا میں مشرقی ساحلی ریل رابطہ (ای سی آر ایل) میگا ریل منصوبہ تعمیر کرنے والی چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) نے منصوبے کی مالک ملائیشیا ریل لنک (ایم آر ایل) کمپنی کے ساتھ منصوبہ چلانے اور اس کی مرمت کے لئے ایک کمپنی قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔
ایم آر ایل اور سی سی سی سی کے مابین مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک اور ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوجنگ نے شرکت کی۔ملائیشیا کے وزیر لوک سیو فوک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقوں کو تکنیکی معلومات اور مہارت کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ای سی آر ایل کے آپریشنل اخراجات کو بانٹنے کی سہولت دے گا۔انہوں نے کہا کہ 665 کلومیٹر طویل ای سی آر ایل نیٹ ورک مشرقی ساحلی ریاستوں کو وادی کلانگ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر چینی سفیر اویانگ یوجنگ نے کہا کہ ای سی آر ایل، جسے دونوں ممالک کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملی ہے، ترقی، روزگار کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور علاقائی اقتصادی ترقی میں نئی روح پھونکے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں