چین کی غیر مالیاتی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پہلے 11 ماہ میں 11.2 فیصد اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کی بندرگاہ کے ٹرمینل پر برآمدی گاڑیاں کھڑی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(او ڈی آئی ) رواں سال کےپہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 11.2 فیصد بڑھ کر 128.63 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔
وزارت تجارت کےجمعرات کو جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنیوں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں جنوری سے نومبر تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد بڑھ کر 30.17 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔اس عرصے کے دوران چین کی کمپنیوں کے غیر ملکی منصوبوں کا کاروباری حجم 140.23 ارب امریکی ڈالرز تھا جو کہ 3.4 فیصد اضافہ ہے جبکہ نئے معاہدوں کی مالیت 11.9 فیصد بڑھ کر 198.79 ارب امریکی ڈالر ہو گئی۔اعداد و شمار کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں چینی کمپنیوں کے معاہدہ شدہ غیر ملکی منصوبوں کا کاروباری حجم اس عرصے میں 116.14 ارب امریکی ڈالر تھا۔اس میں گزشتہ سال کی نسبت 2.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان ممالک میں چینی کمپنیوں کے دستخط کردہ نئے معاہدوں کی مالیت 167.95 ارب امریکی ڈالر رہی جو کہ 11.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں