چین کے سنکیانگ میں اناج کی پیداوار میں زبردست پیشرفت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے کی مارکِیٹ کاؤنٹی میں ایک کسان کپاس کے بیج کا جائزہ لے رہا ہے- (شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ 2024ء میں فی یونٹ رقبے پر اناج کی پیداوار کے اعتبار سے ملک میں سرفہرست رہا۔
علاقائی زراعت و دیہی امور بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق سنکیانگ میں رواں سال اناج کی اوسط پیداوار 524.8 کلوگرام یا 7 ہزار 872 کلوگرام فی ہیکٹر تک پہنچ گئی جو قومی اوسط سے 130 کلو گرام زائد اور ملک کے صوبائی سطح کے علاقوں میں فی من اناج کی پیداوار میں سب سے زیادہ ہے۔بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی جِنگ کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کی فی مو اناج کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہونا خطے کی اناج کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں ایک نئی پیشرفت ہے۔لی کے مطابق رواں سال سنکیانگ کی 98 فیصد سے زائد اناج کی فصلیں جیسے گندم اور مکئی اعلیٰ معیار کے بیجوں سے کاشت کی گئی ہیں ۔ خطے میں کاشتکاری اور کٹائی کے لئے مشینری کے استعمال کی شرح بالترتیب 99.5 فیصد اور 95.5 فیصد تک پہنچ گئی۔نتائج حاصل کرنے کی کوششوں میں پودے کی کثافت اور نمی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے کاشت کاری کا جدید طریقہ کار اپنانا ، پانی اور کھادوں کو درست طریقے سے لگانا اور مشین کی کٹائی کے دوران نقصانات کو کم سے کم کرنا بھی شامل ہے۔سنکیانگ کی اناج کی پیداوار 2024ء میں 2 کروڑ 33 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 21 لاکھ 10 ہزار ٹن زائد ہے اور ملک کی مجموعی اناج کی پیداوار میں 19 فیصد ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں