کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور

لاہور: (جاگیر نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب آپ کا شکریہ، کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور ہو گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی۔کچہ کے علاقے کو شرپسندوں، ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا، کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں، 3 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے، راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں، 4 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے استفادہ کریں گے۔انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ ماچھکہ، بھونگ، کوٹ سبزل، رجھان، شاہ والی، بنگلہ اچھا، تھانہ سونمیانی اور منسلک چوکیوں کے افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں