امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، سٹاپ گیپ فنڈنگ بل منظور

سینیٹ نے وفاقی حکومت کو فنڈز دینے کا بل منظور کر لیا،بل کے حق میں 85 جبکہ مخالفت میں 11 ووٹ پڑے

نیویارک :(جاگیرنیوز) امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ نے وفاقی حکومت کو فنڈز دینے کا بل منظور کر لیا، سینیٹ نے سٹاپ گیپ فنڈنگ بل کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔واضح رہے امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون بن جائے گا، سینیٹ نے اس بل کو آدھی رات کو کچھ دیر بعد منظور کیا۔خیال رہے بل کے حق میں 85 جبکہ مخالفت میں 11 ووٹ پڑے بل منظور ی کے بعد مارچ تک حکومتی فنڈنگ میں توسیع ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں