تحریک انصاف نے فواد چودھری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
فواد چودھری اپنی کسی رائے کو پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہدایات خود دی ہیں
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے فواد چودھری سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فواد چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز پر فواد چودھری پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چودھری اپنی کسی رائے کو پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی نے آج یہ ہدایات خود دی ہیں۔
Load/Hide Comments