عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: (جاگیرنیوز) عالمی منڈی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 1 سو روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر اضافے سے 2622 ڈالر کا ہوگیا۔
Load/Hide Comments