تیسرا ون ڈے: صائم ایوب کی سنچری، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ، بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود

جوہانسبرگ: (جاگیرنیوز) ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔
جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ، بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، صائم ایوب 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے، انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔قبل ازیں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا، تاہم بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔واضح ہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں