چین نے اعتماد بڑھانے کے لئے بروقت اقدامات کئے ہیں، جرمن ماہرمعیشت

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں لوگ آٹومیکانیکا میں اے وی اے ٹی آرکے بوتھ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
فرینکفرٹ (شِنہوا) جرمنی کے ایک معروف ماہر معیشت نے کہا ہے کہ چین نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے حالیہ اقدامات بروقت کئے ہیں۔فرینکفرٹ اسکول آف فنانس اینڈ مینجمنٹ میں معیشت کے پروفیسر اور سائنو-جرمن مرکز کے شریک چیئرمین ہورسٹ لوئے چل نے کہا ہے کہ اقدامات پر مبنی یہ پیکیج چینی حکومت کی مجموعی صورتحال کو مستحکم کرنے سے متعلق درست پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ماہر معیشت نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت نے اچھا کام کیا ہے اور 5 فیصد کے قریب شرح نمو بیجنگ کی پیش گوئی کے مطابق رہی ۔ ماہر معیشت نے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کی نجی کھپت اور حکومت کی سرمایہ کاری میں بحالی آ سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو 2025ء میں چین کی شرح نمو 5 فیصد سے زائد ہوگی۔چین سرمایہ کاری کے لئے جرمن کمپنیوں کی ایک پسندیدہ منزل ہےجس کا اظہار رواں ماہ کے اوائل میں چین میں جرمن چیمبر آف کامرس کے شائع کردہ ایک کاروباری اعتماد سروے سے بھی ہوتا ہے۔