چین کے ساتھ ثقافتی تبادلے بڑھانے کو تیار ہیں، وزیر ثقافت بیلاروس

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو(دائیں سے دوسرے) اور بیلاروس میں چین کے سفیر ژانگ وین چھوان (دائیں سے پہلے) دارالحکومت منسک میں چین کی امداد سے بننے والے عالمی معیار کے تیراکی تالاب کا افتتاح کررہے ہیں-(شِنہوا)

منسک (شِنہوا) چین کے ساتھ بیلا روس ثقافتی تبادلے بڑھانے، نئے تعاون کے اقدامات مشترکہ طور پرشروع کرنے اور اپنے عوام کی روایتی اقدار پر مبنی تخلیقی منصوبے فروغ دینے کو تیار ہے۔
بیلاروس کے صوبہ فیلہارمونک میں منعقدہ ایک موسم بہار تہوار کنسرٹ میں بیلاروس کے وزیر ثقافت رسلان چرنیٹسکی نے کہا کہ اگرچہ بیلاروس اور چین کے درمیان ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ ہے تاہم دونوں ممالک نے قریبی اور مئوثر تعاون برقرار رکھا ہوا ہے اور ثقافتی تعاون کی بنیاد یں مزید مستحکم کی ہیں۔بیلاروس میں چینی سفیر ژانگ وین چھوان نے کہا کہ یہ کنسرٹ چین اور بیلاروس کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم موقع ہے اور دوطرفہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ژانگ کا مزید کہنا تھا چین بیلاروس کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو عملی طور پر نافذ کرنے اور دونوں اطراف کی عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے ، انضمام اور باہمی مفاہمت کے نئے باب کھولنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کو تیار ہے۔اس تقریب میں تقریباً 700 افراد نے شرکت کی جن میں بیلاروس کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندے، غیر ملکی سفیر، بیلاروس میں مقیم چینی باشندے ، چینی کاروباری اداروں کے نمائندے اور طلبا شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں