کلرکہار: موٹر وے پر نجی کالج کی بس میں آتشزدگی، تمام افراد محفوظ رہے

تمام طلبا و طالبات اور بس کے عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا، تاہم بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی

کلرکہار: (جاگیر نیوز) کلرکہار کے قریب موٹر وے پر نجی کالج کے طلبہ کی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تمام افراد محفوظ رہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام طلبا و طالبات اور بس کے عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بس رحیم یار خان سے مری کی طرف جا رہی تھی جس میں نجی کالج کے 50 طلبا و طالبات سوار تھے، تمام طلبہ کو کلرکہار سروس ایریا میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں