ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی ہانگ کانگ کو بدنام کرنے والی امریکی رپورٹ پرشدید تنقید

چین کے جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے گولڈن باؤہیانیا سکوائر میں خواتین سیاح سلیفیاں لے رہی ہیں- (شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے امریکہ کے کانگریشنل-ایگزیکٹو کمیشن آن چائنہ (سی ای سی سی) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ 2024ء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مختلف شعبوں سے متعلق توہین آمیز اقتباسات شامل کئے گئے ہیں۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت سی ای سی سی کی سالانہ رپورٹ کے ذریعے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے امور میں مداخلت کرنے اور ہانگ کانگ کے خلاف مسلسل الزام تراشی کی شدید مخالفت کرتی ہے جہاں ایک ملک 2 نظام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کیا گیا ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے اور ہانگ کانگ کے قانون پر مبنی نظم و نسق میں مداخلت کی اس طرح کی کوشش مذموم عزائم کے ساتھ قابل نفرت سیاسی جوڑ توڑ ہے۔ترجمان نے کہا کہ سی ای سی سی نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کامضبوط دفاع کرنے والے عہدیداروں کو دھمکانے کے لئے نام نہاد پابندیوں کی کھلم کھلا تائید کی ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت اس کے مذموم عزائم اور سیاسی مقصد کے لئے مبالغہ آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتی ہے جو سب جانتے ہیں۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ پابندیوں کو مسترد کرتا ہے اور ایسے قابل نفرت رویہ سے ڈرنے ولاا نہیں ہے ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ قومی سلامتی کے دفاع کا فرض عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نام نہاد امریکی رپورٹ میں قومی سلامتی کے تحفظ اور ہانگ کانگ میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی سے متعلق کی جانے والی الزام تراشی کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔