بلڈ پریشر کے مریض یہ دوا ڈاکٹر سے پوچھے بغیر ہرگز نہ لیں

عام طور پر ڈاکٹروں کی جانب سے بروفین اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کی ایک ساتھ تجویز نہیں دی جاتی

بلڈ پریشر کی دوائیوں کے ساتھ بروفین کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ ان دونوں ادویات کا امتزاج پانی کی کمی کا شکار اور گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ بلڈ پریشر کی ادویات لیتے ہیں تو آپ کو بروفین لینے سے پہلے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اسے مت خریدیں۔ڈاکٹر سے رجوع کی تجویز اس لیے ہے تاکہ وہ آپ کے گردوں پر اس کے اثرات کی نگرانی کر سکیں۔ مزید برآں بروفین بلڈ پریشر کی دوائیوں کے اثرات کو بھی روک سکتا ہے لہذا ڈاکٹر کو آپ کے بلڈ پریشر کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔بلڈ پریشر ادویات اور بروفین کے درمیان آخر یہ منفی تعلق کیوں ہے؟ یہ اس لیے کیونکہ گُردے خون کے بہاؤ کے لیے ہارمون جیسے مادے پروسٹیگلینڈن پر انحصار کرتے ہیں اور بروفین جسم میں پروسٹیگلینڈن کی سطح کو کم کرتی ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ گردے کے ذریعے خون کے بہاؤ کو شدید متاثر کر سکتا ہے اور علامات میں گردے پر اچانک چوٹ آنا، پیشاب کا کم آنا یا معمول سے زیادہ پیشاب کرنا، بیمار ہونا، اُلٹی ہونا، ٹانگوں میں سوجن، پیٹ میں درد یا کمر کے بیچ میں درد ہونا شامل ہے. عام طور پر ڈاکٹروں کی جانب سے بروفین اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کی ایک ساتھ تجویز نہیں دی جاتی لیکن اگر کسی مریض کو ان دونوں کو استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو بروفین کو صرف چند دنوں کے لیے طبی نگرانی میں استعمال کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں