حکومت انتقام میں مخالفین کوختم کررہی ہے: شیخ وقاص اکرم

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟

پشاور:(جاگیر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے حکومت انتقام میں اتنی آگےچلی گئی ہےکہ مخالفین کوختم کررہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں لکھا جارہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا حکومت سیاسی حریفوں کوختم کرنےکے لیےبین الاقوامی قوانین کوبھی ختم کرنےکوتیارہوگئی، حکومت انتقام میں اتنی آگےچلی گئی ہےکہ مخالفین کوختم کررہی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دینے کا منصوبہ ہے، کیس عالمی سطح پر بھی زیر بحث ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں