عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 4 سو روپے کی سطح پر برقرار رہی
کراچی: (جاگیرنیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 4 سو روپے کی سطح پر برقرار رہی۔10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر مستحکم رہی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 2622 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا۔
Load/Hide Comments