پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 4411 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (جاگیرنیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 4411 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی لیکن دن کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments