کرم کے زمینی راستے کی بندش، حکومتی ہیلی کاپٹر سے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی جاری

تین دن میں صوبائی حکومت کی ہیلی سروس نے 468 افراد کو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی

پشاور: (جاگیرنیوز) کرم کے زمینی راستے کی بندش پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج 248 افراد کو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی، پہلی پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 33 افراد کو ٹل منتقل کیا گیا، دوسری پرواز سے 34 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق تیسری پرواز میں 33 افراد کو پاراچنار سے ٹل منتقل کیا گیا، چوتھی پرواز کے ذریعے ایک ڈیڈ باڈی کو ٹل سے تری منگل منتقل کیا گیا، پانچویں پرواز میں 37 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو تری منگل سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔چھٹی پرواز کے ذریعے 38 افراد کو پاراچنار سے ٹل منتقل کیا گیا، ساتویں پرواز کے ذریعے 35 افراد کو ٹل سے پاراچنار جبکہ آخری پرواز پاراچنار سے پشاور تک ہوئی جس میں 6 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا، ان افراد میں بچے، بوڑھے، خواتین، مریض اور طلبہ شامل تھے۔گزشتہ تین دنوں کے دوران صوبائی حکومت کی ہیلی سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 468 افراد کو ایئر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں