تھائی لینڈ میں روایتی چینی ادویات کے مفت کلینک کا انعقاد

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے لان ژو میں گانسو صوبائی ہسپتال برا ئے روایتی چینی ادویات میں ایک دواساز روایتی چینی ادویات کے دانے تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)
چھونبوری، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے چھونبوری میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)کے مفت کلینک کا انعقادکیا گیا۔
اس میں چین اور تھائی لینڈ کے 16 ٹی سی ایم ماہرین نے 150 سے زائد مقامی رہائشیوں کا علاج کیا اور مفت طبی مشورے دیئے۔
“تھائی لینڈ میں روایتی چینی ادویات کی صحت اور فلاح” کے 7ویں ایڈیشن کا اہتمام تھائی لینڈ کی بوراپھا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور تھائی روایتی ادویات ایسوسی ایشن نے چھونبوری ٹیکنالوجیکل کالج اور تھائی-وین ژو ٹریڈ ایسوسی ایشن کے تعاون سے مشترکہ طورپر کیا۔چھونبوری کے صوبائی سیکرٹری جنرل آچرا بینڈٹ نورک نے ٹی سی ایم کی طویل تاریخ اور عالمی شہرت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ٹی سی ایم کے علم کا فروغ، صحت کی نگہداشت کے آپشنز میں اضافہ اور تھائی عوام کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔بوراپھا یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیانگ ژی یانگ نے کہا کہ رواں سال وین ژو میڈیکل یونیورسٹی کی ماہرین کی ٹیم نے پہلی بار شرکت کی جو چین اور تھائی لینڈ کے درمیان طب کے شعبے میں بڑھتے تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔شیانگ نے کہا کہ یہ ایونٹ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور طبی تبادلے وسیع کرنے کی ایک مثال ہے۔