’’ترسیلی نظام کی جنگ‘‘ چور مچائے شورکے مترادف ہے.

بیجنگ(شِنہوا)عالمی امور کے ماہر یی شن نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ جہاں دھواں ہے وہاں آگ ہے۔
اگر آپ کو شعلہ نظر نہیں آرہا ہے تو غور کریں کہ اسے کیوں دبایا جارہاہے۔نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی ڈرون کمپنی اسکائیڈیو پر پابندیاں عائد کر کے ‘ترسیلی نظام کی جنگ’ چلا رہا ہے تاہم اس میں تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت میں کمپنی کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا، جو چین کی خودمختاری اور چین امریکہ مشترکہ اعلامیے کی خلاف ورزی ہے۔یہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے اداروں کا ایک اور حربہ ہے جو اپنے قارئین یا معاونین کو خوش کرنے کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔مصنف نے کہا کہ اگرچہ ہم “ترسیلی نظام کی جنگ ” کے موضوع پر ہیں، ہم اصل صورتحال کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اکسانے والا کون ہے۔صرف 2018 ء میں امریکہ نے 250 ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر محصولات عائد کیں جن میں صارفین کی اشیاء، الیکٹرانکس اور صنعتی مصنوعات شامل تھیں حالانکہ امریکی درآمد کنندگان اور صارفین نے محصولات کے اخراجات کا تقریباً 93 فیصد برداشت کیا۔اگلے سال چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو بڑھاتے ہوئے امریکہ نے اپنی توجہ سپلائی چین پر مرکوز کردی۔ جدید ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل اور دیگر تزویراتی صنعتیں ہدف بن گئیں۔ ہواوے جیسی نجی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں۔کوویڈ 19 وبائی مرض نے عالمی ترسیلی نظام کی کمزوری کو بے نقاب کیا اور انہیں مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے باوجود امریکی حکومت نے پیداوار کی بحالی کو آگے بڑھایا، جس کی وجہ سے امریکی پیداوار کنندگان کو ان اجزاء پر انحصار کرنا پڑا جو مقامی طور پر تیار نہیں کئے گئے تھے۔2022 میں امریکی کانگریس نے چین کی جدید سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ تک رسائی کو روکنے کے لئے اپنی وسیع تر حکمت عملی کے حصے کے طور پر چپس اینڈ سائنس ایکٹ نافذ کیا تھا۔ رواں ماہ واشنگٹن نے چین کے خلاف ایک نئے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 140 کمپنیوں کو برآمدات روک دی گئی تھیں۔ ان پالیسیوں سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مستقبل میں کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔اعلیٰ معیار کے کھلے پن اور مستحکم عالمی ترسیلی نظام کے لئے چین کا عزم “پہلے امریکہ ” کا متبادل فراہم کرتا ہے۔چین بین الاقوامی ترسیلی نظام نمائش سب کے فائدے کے لئے مستحکم عالمی ترسیلی نظام میں حصہ ڈالنے کی چین کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ترسیلی نظام کی نمائش کمپنیوں کو جوڑ کر تجارت، سرمایہ کاری اور جدیدیت کو فروغ دیتی ہے۔اس سال کی نمائش میں تقریباً 70 ممالک اور خطوں سے 600 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جو غیر ملکی نمائش کنندگان شرکا کا ایک تہائی ہیں۔ نمائش میں دنیا کی پہلی نمایاں 500 کمپنیوں اور صنعتوں کے رہنماؤں کی تعداد 60 فیصد سے زیادہ تھی اور امریکی کمپنیاں سرفہرست تھیں۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ کمپنی اپنے چینی شراکت داروں کے بغیر “وہ نہیں کر سکتی جو وہ کرناچاہتی ہے” کیونکہ اس کے 200 سے زیادہ بڑے سپلائرز میں سے 80 فیصد سے زیادہ چین میں کام کرتے ہیں۔اس کی ایک بڑی مثال برٹش آسٹریلین کان کنی کارپوریشن ریو ٹنٹو، شنگھائی میں واقع چائنہ باؤو سٹیل گروپ، جرمن انجینئرنگ کمپنی بوش اور چینی ای وی بنانے والی کمپنی ایکس پی ای این جی کی مشترکہ کاوشیں ہیں۔ انہوں نے مل کر اپنے تعاون کے نتائج کو ظاہر کرنے کے لئے سمارٹ وہیکل نمائش کے علاقے میں ایک بوتھ قائم کیا۔ ایکس پی ای این جی کے ایک ملازم نے کہا کہ سادہ لین دین کے علاوہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں اور مشترکہ جدیدیت میں بھی مصروف ہیں۔عالمی سطح پر چین نے لاجسٹکس کو ہموار بنانے کی بنیاد رکھ کر بین الاقوامی ترسیلی نظام میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی ہے۔ پیرو میں حال ہی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کے منصوبے چنکائی بندرگاہ کے افتتاح سے چنکائی سے شنگھائی تک شپنگ کے وقت میں نمایاں کمی اور اخراجات میں کم از کم 20 فیصد کمی متوقع ہے۔