چین میں 2024ء کے دوران اناج کی خریداری 42 کروڑ ٹن ہونے کی توقع

2024 ء میں چین میں اناج کی مجموعی پیداوار نے 706 بلین کلوگرام سے تجاوز کیا ہے جو سال بہ سال 1.6 فیصد کا اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے
بیجنگ (شِںہوا) چین کے ریاستی اناج ذخائر کے اداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ رواں سال کسانوں اور اناج پیدا کرنے والوں سے تقریباً 42 کروڑ ٹن اناج خر یدیں گے، یہ مسلسل دوسرا برس ہوگا جب اناج کی خریداری کا حجم 40 کروڑ ٹن سے زائد ہو گا۔
خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر پر منعقدہ ایک قومی کارکردگی کانفرنس کے مطابق ملک نے اناج کی خریداری کی تنظیم اور رابطے مستحکم کئے اور کسانوں کو اناج فروخت کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔اناج کی خریداری کے ساتھ اناج کی کم از کم قیمت خرید مقرر کرنا چین کے میکرو کنٹرول اقدامات کا ایک اہم حصہ ہے کیونکہ یہ قومی غذائی تحفظ ، خوراک کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے ، کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں رسد کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے۔قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخائرانتظامیہ کے سربراہ لیو ہوان شین کے مطابق اس وقت موسم خزاں کے اناج کی خریداری کو تیز کیا جارہا ہے جبکہ ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں مکئی کی خریداری عروج پر ہے۔لیو کا کہنا ہے کہ ذخائر کے بڑھتے حجم کے ساتھ چین کی اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی سطح بھی ہرگزرتے برس بڑھ رہی ہے جو اناج ذخیرہ کرنے ضرورت کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔عہدیدار نے کہا کہ 2023 کے اختتام تک ملک میں اچھے حالات میں معیاری گوداموں کی گنجائش 70 کروڑ ٹن سے زائد ہوچکی ہے جو 2014 کے مقابلے میں 36 فیصد زائد ہے۔قومی ادارہ شماریات کے مطابق چین میں 2024 کے دوران اناج کی پیداوار 70 کروڑ 65 لاکھ ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی پیداوارسے 1.6 فیصد زیادہ ہے۔2024 میں پہلی مرتبہ ملک میں 70 کروڑ ٹن سے زائد اناج کی کٹائی ہوئی ہے۔