چین نے 2023ء کے لئے مجموعی مقامی پیداوار پر نظرثانی کردی

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سال 2023ء کے لئے مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 1294 کھرب یوآن (تقریباً 180 کھرب امریکی ڈالر) کردیا۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق یہ رقم ابتدائی تخمینے سے 34 کھرب یوآن زائد ہے۔چین میں سالانہ مجموعی مقامی پیداوار کا تخمینہ دو مراحل میں ہوتا ہے، پہلے اس کا ابتدائی تخمینہ جاری کیا جاتا ہے اور پھر اس کی حتمی تصدیق ہوتی ہے۔یہ حتمی تصدیق سالانہ اعدادوشمار، حتمی مالی اکاؤنٹس اور محکمانہ انتظامی ریکارڈز کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔قومی ادارہ شماریات کے نائب سربراہ لین تاؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر نظر ثانی ایک بین الاقوامی طریقہ کار ہے، یہ چینی حکومت کا بھی عرصہ دراز سے طریقہ کار رہا ہے۔لین کا کہنا ہے کہ چین کے صوبائی سطح کے علاقوں کا 2023ء کے جی ڈی پی پر نظر ثانی کا کام جاری ہے جس کے نتائج 2025ء میں جاری کئے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں