سعودی عرب کے شہر جدہ میں چینی فلمی میلہ شروع ہوگیا.

سعودی عرب میں چینی سفیر چھن وے چھنگ (چوتھے بائیں) اور جدہ میں چینی قونصلر جنرل وانگ چھی من (پہلے دائیں) ایک تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
جدہ (شِنہوا) سعودی عرب کے شہر جدہ میں چینی فلمی میلہ شروع ہوگیا ہے جس کے دوران مقامی ناظرین کو 6 چینی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
جدہ میں چینی قونصل جنرل وانگ چھی من نے سعودی عرب میں چینی فلموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زبان کی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سنیما ثقافت اور عوامی تبادلوں میں ایک اہم پل کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تقریب سے چینی اور سعودی فلم سازوں کے درمیان مزید مکالمے اور تعاون کو فروغ ملے گا۔سعودی فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر احمد الملا کا کہنا تھا کہ چینی فلمی میلہ نہ صرف سعودی ناظرین کو ایک رنگا رنگ بصری دعوت اور منفرد ثقافتی تجربہ پیش کرے گا بلکہ یہ چین۔سعودی عرب فلمی تبادلے و تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی تیار کرے گا۔تین روزہ اس تقریب کا اہتمام چائنہ فلم انتظامیہ اور جدہ میں چینی قونصلیٹ جنرل نے مشترکہ طور پر کیا ہے جبکہ چائنہ فلم آرکائیو نے اس میں معاونت کی ہے۔افتتاحی تقریب میں سفارتی، فلمی، ثقافتی اور کاروباری شعبوں سے وابستہ 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے منتظمین کے مطابق 6 فلموں کی نمائش کے تقریباً ایک ہزار ٹکٹ آدھے دن کے اندر فروخت ہو ئے جو چینی فلموں میں سعودی شہر یوں کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔