چین سے خریدی جانے والی 36 نئی فلیٹ ویگنز کمبوڈیا پہنچ گئیں

کمبوڈیا کے شہر سیہانوک ویل میں سیہانوک ویل خود مختار بندرگاہ (پی اے ایس)کا منظر۔(شِنہوا)

چین سے خریدی جانے والی 36 نئی فلیٹ ویگنز کمبوڈیا پہنچ گئیں.
نوم پن (شِنہوا) چین سے خریدی جانے والی 36 نئی فلیٹ ویگنز کی دوسر ی کھیپ کمبوڈیا پہنچ گئی ہے جس سے مملکت میں پہنچنے والی فلیٹ ویگنز کی مجموعی تعداد 96 ہو گئی ہے۔رائل گروپ کے ذیلی ادارے کمبوڈیا کی ریلوے آپریٹر کمپنی رائل ریلوے پی ایل سی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ جدید ویگنز جمعہ کو سیہانوک ویل خود مختار بندرگاہ پر پہنچی تھیں اور ہفتہ کی صبح کامیابی سے اتاری گئیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ ویگنز چین کی ایک معروف سازو سامان بنانے والی کمپنی نے تیار کی ہیں اور یہ کنٹینرز، بھاری مشینری، تعمیراتی سامان اور دیگر سامان جیسےمختلف قسم کی مال برداری کو سنبھالنے کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی ہیں ۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ویگنز کا اضافہ رائل ریلوے کے قابل بھروسہ اورمختلف قسم کے مال برداری حل فراہم کرنے کے مشن کو تقویت دےگا جس سے کمبوڈیا اور خطے میں صنعتوں کو بااختیار بنایا جائے گا ۔پٹریوں پر چلائے جانے سے قبل ان ویگنز کو ایک سخت بریک سسٹم ٹیسٹ سے گزارا جائے گا تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں