ٹیسلا کی شنگھائی میگافیکٹری نے آزمائشی پیداوار شروع کردی

شنگھائی (شِنہوا) امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی شنگھائی میگافیکٹری نے اپنی تعمیر کےآغاز کے 7 ماہ بعد آزمائشی پیداوار شروع کردی ہے۔
ٹیسلاکمپنی نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ فیکٹری ٹیسلا کی توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں، میگا پیک کی تیاری کے لئے مختص ہے جس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے۔یہ شنگھائی میں ٹیسلا کا دوسرا پلانٹ ہے اور امریکی کمپنی کی دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں سرمایہ کاری کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے جو چین سے ’’ ڈی کپلنگ‘‘ اور ’’ ڈی رسکنگ‘‘ کے بعض امریکی سیاستدانوں کے بڑھتے ہوئے بیانات کے باوجود جاری ہے۔پلانٹ کی تعمیر نے چین میں ٹیسلا کی ترقی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ٹیسلا کے پہلے پلانٹ گیگافیکٹری کو چین کے مشرقی مالیاتی مرکز میں 2019 میں ایک سال میں ہی تعمیر کر دیا گیا تھاجس کے بعد اس کا افتتاح کیا گیا۔نئی فیکٹری کی سالانہ پیداواری گنجائش 10 ہزار یونٹس ہےجو تقریباً 40 گیگاواٹ آور توانائی ذخیرہ کرنے کے برابر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں