چینی صدر کا چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 2025 میں پراعتماد سخت محنت پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ آمدہ سال میں پراعتماد رہیں جبکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت سخت محنت کے ذریعے اپنے چیلنجز اور دباؤ پر قابو پا سکتی ہے۔
شی نے منگل کے روز چائنہ میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے 2025 کے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ چین2025 میں اپنے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تکمیل کرنے کو تیار ہے، چین زیادہ فعال اور مئوثر پالیسیوں پر عملدرآمد کرکے اعلیٰ معیار کی ترقی کو ترجیح دے گا ، سائنس و ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ خود انحصاری اور طاقت کو فروغ دے گا اور معاشی و معاشرتی ترقی میں مضبوط رفتار کو برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کو اب کچھ نئے قسم کے حالات کا سامنا ہے جن میں بیرونی ماحول میں غیر یقینی صورتحال کے چیلنجز اور ترقی کے پرانے محرکات سے نئے حالات میں تبدیلی کا دباؤ شامل ہے۔شی نے کہا کہ ہم اپنی محنت سے کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ ہمیشہ کی طرح ہم نامساعد حالات میں پھلتے پھولتے ہیں اور مشکل وقت میں مضبوط ہوتے ہیں، ہمیں پراعتماد ہونا چاہئے۔سال 2024 میں چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شی نے کہا کہ معیشت بحال ہوئی ہے اور اس کا رجحان اوپر کی طرف رہا ہے۔ قومی جی ڈی پی 1300 کھرب یوآن (تقریباً 180.8 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد ہونے کی توقع ہے جبکہ ملک کی اناج کی پیداوار 70 کروڑ ٹن سے زائد ہورہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دیا اور نئے کاروباری شعبے، اشکال اور ماڈل ابھرتے رہے ہیں۔ چین نے پہلی مرتبہ ایک برس میں ایک کروڑ سے زائد نئی توانائی گاڑیاں تیار کی ہیں اور انٹیگریٹڈ سرکٹ، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمیونیکیشن سمیت دیگر شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں