چین میں آبادی کی عمر رسیدگی کے پیش نظر بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات میں توسیع

بیجنگ (شِنہوا)چین اپنےشہریوں کے پانچویں حصے سے زائد عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے دوران ملک میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے اقدامات کو تیز کر رہا ہے۔
شہری امور پر ایک قومی کانفرنس میں عہدیداروں نے 2024 میں گھر پر مبنی نگہداشت ، نرسنگ کی سہولیات اور بزرگوں کے تحفظ کے فروغ کے ساتھ ساتھ 2025 کے لئے نئے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔گھر پر مبنی بزرگوں کی نگہداشت روایتی خاندانی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوئے بزرگوں کی اکثریت کی ضروریات کو پورا کرتی ہے جو اس عمر میں گھر میں رہنا چاہتے ہیں۔مرکزی حکومت نے 2024 میں ملک بھر میں عمررسیدہ افراد کے کھانے کے امدادی پروگراموں میں تعاون کے لئے 30 کروڑ یوآن (4 کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے تھے جبکہ اضافی اقدامات کے تحت 3 لاکھ 58 ہزار گھروں میں نگہداشت کے بستر مہیا کرنے میں مدد دی۔ادارہ جاتی نگہداشت میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ اکتوبر 2024 تک چین میں بزرگوں کی نگہداشت کے 4 لاکھ 4 ہزار ادارے اور سہولیات موجود تھیں۔وزارت شہری امور کا مقصد 2025 میں ایسی پالیسیاں متعارف کرانا ہے جو بزرگوں میں زیادہ سے زیادہ سماجی شرکت کو فروغ دیں اور ان کے قانونی حقوق کا تحفظ کریں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اختتام تک 29 کروڑ 70 لاکھ چینی شہر یوں کی عمریں 60 برس یا اس سے زائد تھیں جو مجموعی آبادی کا 21.1 فیصد تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں