چین کے پیداواری شعبے میں دسمبر کے دوران توسیع جاری رہی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پیداواری شعبے میں دسمبر کے دوران بھی توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے منگل کے روز کہا ہے کہ پیداواری شعبے کے لئے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) دسمبر میں 50.1 تھا جو نومبر کے 50.3 سے کم ہے تاہم یہ مسلسل تیسرے ماہ 50 کی سطح سے زائد رہا۔این بی ایس کے شماریات دان ژاؤ چھنگ حے کا کہنا ہے کہ پی ایم آئی کی مسلسل توسیع اس جانب اشارہ ہے کہ میکرو اقتصادی پالیسیوں کا امتزاج اس ماہ بھی اثر انداز ہوتا رہا اور چین کی اقتصادی خوشحالی کی سطح میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔اعداد و شمار کے مطابق پیداوار اور نئے آرڈرز کے ذیلی اشارے بالترتیب 52.1 اور 51 پر آگئے ۔ یہ شعبے کی پیداوار اور مارکیٹ کی طلب میں تیزی کو ظاہر کرتے ہیں۔این بی ایس نے کہا ہے کہ مال کے تجارتی تبادلے کے پروگرام اور آمدہ روایتی تعطیلات کے موسم کی وجہ سے صارفین کے مال کے شعبے کے لئے پی ایم آئی 51.4 رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 پوائنٹس زیادہ ہے۔سازوسامان کے پیداواری شعبے کے لئے پی ایم آئی مسلسل 5 ویں ماہ 50 سے اوپر رہا جبکہ دسمبر میں اس کی ریڈنگ 50.6 تھی۔50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔