ہانگ کانگ 2029ء تک سیاحت کی 60 فیصد ترقی کا خواہاں

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر) 2029 تک سیاحت سے ہونے والی اضافی آمدن 120 ارب ہانگ کانگ ڈالر(15.46 ارب امریکی ڈالر) تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہےجو 2023 میں 75ارب 30 کروڑ تھی۔
ایچ کے ایس آر حکومت کی جانب سے جاری کردہ 2029 تک آنے والے 5 سالوں کے ترقیاتی خاکے کے مطابق شہر میں 2029 تک 2 لاکھ 10 ہزار افراد کے برسر روزگار ہونے کی توقع ہے جن کی تعداد 2023 میں ایک لاکھ 45 ہزار 600 تھی۔اہداف کے حصول میں مدد کے لئے دستاویز میں موجود 4 حکمت عملیوں میں سے ایک کے طور پر ہانگ کانگ مہمانوں کے ذرائع کی منڈیوں کا متنوع پورٹ فولیو تشکیل دے گا جس میں راتوں رات اعلیٰ قدر کے حامل سیاحوں کو راغب کرنے پر توجہ دی جائے گی۔شہر سمارٹ سیاحت کو بھی فروغ دے گا، سیاحتی مصنوعات تیار کر کے ان کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ خدمات کے معیار کی بہتری اور تمام محاذوں پر سیاحتی صنعت کی معاونت کی جائے گی۔4 حکمت عملیوں میں مجموعی طور پر 133 اقدامات شامل ہیں۔ایچ کے ایس آر حکومت کی ثقافت،کھیل اور سیاحت کی سیکرٹری روساننا لا نے بلیو پرنٹ کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کی صنعت خدمات کےمختلف حصوں پر مشتمل ہوتی ہے اور صنعت کی ہمہ جہت ترقی کا انحصار پورے معاشرے کے تعاون اور شمولیت پر ہوتا ہے۔انہوں نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ’’ہر کوئی سیاحت کا سفیر ہے‘‘ کے عنوان سے آگاہی شروع کریں اور ہر آنے والے مہمان کا جوش و خروش اور دوستی سے استقبال کریں۔